Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

گھر صبر اور برداشت ہی سے چلتے ہیں

Towseef
Last updated: February 1, 2024 12:02 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

روبینہ قریشی

لڑکی کا رشتہ آیا، دادی نے کہا گھر بھی ہے، آمدنی بھی ہے ،اپنے بھی ہیں ہاں کردو، شادی ہو گئی۔ زندگی نشیب و فراز کے ساتھ گزر گئی۔چند دہائیاں مزید گزر گئیں، پھر لڑکی کا رشتہ آیا۔دادی نے کہا کہ گھر بھی ہے، تعلیم بھی ہے، آمدن بھی ہے ہاں کردیتے ہیں۔لیکن لڑکی نے اپنی ماں سےکہا ان کا اور ہمارا ماحول بہت مختلف ہے، ہاں مت کیجیے گا۔
ماں سمجھ دار خاتون تھی اس کی سمجھ میں بات آگئی۔ رشتےسے معذرت کر لی۔کچھ عرصہ مزید گزر گیا، اب وقت کچھ اور بھی بدل گیا۔یہ حقیقت ہے کہ ہر زمانے کی ترجیحات اور ضروریات الگ ہوتی ہیں۔ ایک محنتی شریف لیکن غریب بچے کا رشتہ آیا۔ ماں نے سوچا کہ جب میری شادی ہوئی تب میرےشوہر بھی زیادہ امیر نہیں تھے، مگر محنتی تھے تو میں نے کچھ عرصہ مشکل لیکن مجموعی طور پر ایک اچھی زندگی گزاری،اس رشتے پر غور کرتے ہیں۔لیکن بیٹی نے کہا ’’ماں مجھےامیر لڑکے سے شادی کرنی ہے، میں اپنی آدھی زندگی آپ کی طرح ترس ترس کر نہیں گزار سکتی،چاہے بوڑھا ہو، دوسری شادی والا ہو، لیکن امیر ہو‘‘،پھر بعد میں رونا بھی تم نے ہی ہے۔’’جی رونا تو ہے ہی۔۔۔محل میں بیٹھ کر رونا جھونپڑی میں بیٹھ کر رونے سے کہیں بہتر ہے۔‘‘ماں بیٹی کو سمجھانے لگی کہ پیسہ آنے جانے والی چیزہے، امیر ہونے سے زیادہ اچھا انسان ہونا اہمیت رکھتا ہے۔
اب لڑکیوں کی سوچ تبدیل ہو چکی ہے۔ اگرچہ ابھی بھی کچھ گھرانے ایسے ہیں جہاں بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود آج کل زیادہ تر دوقسم کی لڑکیاں نظر آرہی ہیں۔ایک وہ جو اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں ،خود کمارہی ہیں،خود اعتماد ہیںاور آرام دہ زندگی گزار رہی ہیں تو وہ اپنی آرام دہ اورپُر سکون زندگی میں کسی کو شامل نہیں کرنا چاہتی اور نہ کسی سے دب کرنا رہنا چاہتی ہیں ۔ دوسری قسم وہ ہے جن کی نظر میں شادی کا مقصد روپیہ ، پیسہ ، آزادی اور بہترین طرز ِزندگی ہے۔
یہ دونوں نظرئیے درست نہیں ہیں۔اللہ کے لئے کیا مشکل تھا کہ اگر وہ بچوں کو دنیا پر لانے کا کوئی اور طریقہ بنا دیتا اور شادی صرف دو بندوں کی خواہشات و ضروریات کے لئے بنا دیتا۔اللہ نے شادی اور اس کی ذمہ داریوں کو آنے والی نسل کی بقا کے لئے بنایا۔ان بچوں کے لئے گھر بنایا۔ ماں باپ بنائے، ماؤں کے دلوں میں اولاد کی اتنی محبت ڈالی کہ جب اپنی محبت کا ذکر کیا تو ماں کی محبت کی مثال دی۔
اس لئے ہم والدین کا فرض ہے کہ اپنی بچوں پر نظررکھیں، ان کی تربیت پر نظر رکھیں۔یہی بچے کل کے والدین ہیں، انہیں شادیوں سے پہلے ذہنی طور پر آنے والی ذمہ داریوں کے لئے تیار کریں۔ یہ درست ہے کہ آج کے دور میں جب انٹر نیٹ نے ساری دنیا بچّوں کے لئے کھول کر رکھ دی ہے۔ شادیوں میں زیادہ دیر نہیں کرنی چاہیے لیکن انہیں ذہنی طور پر آئندہ ذمہ داریوں کے لئے تیار کرنا بہت ضروری ہے۔
آج خاص طور پر میں لڑکوں کی بھی تربیت بہت ضروری ہوگئی ہے ۔آج کی لڑکی پہلے جیسی دبو یا گھر بنانے والی نہیں ہے، وہ پڑھی لکھی خود مختار ہےاور ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ عورت میں صبر تو ہے لیکن برداشت نہیں ہے۔ صبر کسی بات پر مجبوری میں خاموش ہونا ہے جب کہ برداشت کسی غلط بات پر جواب دینے کی پوزیشن ہوتے ہوئے درگزر کرجانا ہے۔ مرد میں عورت کی نسبت برداشت کا مادّہ زیادہ ہوتا ہے ۔ اس لئے مرد کو چاہیے کہ برداشت اور درگزر سے کام لے، عورت کو وہاں تک مت لے کر جائے جہاں اس کا صبراور ہمت ختم ہو جائے۔اس سال میرے ملنے والوں میں چھ شادیاں ہوئیں جن میں سے چار ٹوٹ گئیں اور چاروں شادیوں میں خلع لیا گیا۔ یعنی وہ طلاق جس کا نام لینا بھی معیوب سمجھا جاتا تھا۔ آج کی لڑکیاں یہ فیصلہ خود اپنی مرضی سے کررہی ہے۔ اس لئے اب ہمیں اپنے گھروں کے نظام بدلنا ہوں گے، اپنی سوچ اور لڑکوں کی تربیت کے خدوخال بدلنے ہوں گے۔انہیں یہ بتانا ہوگا کہ ہمارے نبیؐ ازدواج مطہرات کی موجودگی میں اپنے کپڑے خود دھو لیا کرتے تھے، اپنے جوتے خود مرمت کرلیتے تھے ۔یہاں تک کہ اپنے کپڑوں پر پیوند تک خود لگا لیتے تھے اور گھریلو کام میں گھر والیوں کے ساتھ مدد بھی کروا تے تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?