سڈنی/یواین آئی/آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن ان کی سزا معطل کر دی گئی ہے کیونکہ وہ ایک سال سے زیادہ جیل کاٹ چکے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیٹر کو گزشتہ سال اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں تھے کیونکہ وہ ضمانت حاصل نہیں کر سکے تھے ۔ 55 سالہ سلیٹر کو ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج گلین کیش نے منگل کے روز تعاقب کرنے ، عورت کا گلا گھونٹنے اور چوری سمیت سات الزامات میں قصوروار ہونے کے بعد چار سال قید کی سزا سنائی۔ سلیٹر کی بقیہ سزا جزوی طور پر پانچ سال کے لیے معطل رہے گی۔ اس دوران اگر وہ کوئی اور سنگین جرم کرتا ہے تو اسے دوبارہ حراست میں لے لیا جائے گا۔