کنگن/ /پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل گنڈ کے گگن گیر علاقے میں زیڈ مور ٹنل کے نزدیک گنڈ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر مکیش شرما ولد دیو راج شرما ساکن پر نانہ جموں کی تحویل سے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں ضبط کی ہے جن میںشراب کے ڈبے اور بوتلیں بھی شامل ہیں۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ سجاد احمد کھانڈے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ شخص کی تحویل سے بھاری مقدار میں شراب ضبط کی گئی ہے اسے گرفتارکیا گیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک خلاف ایک کیس زیر ایف ائی آر نمبر 22/2017 u/s 48 excise actدرج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی ۔