کنگن // تحصےل گنڈکے گگن گےر علاقے مےں اس وقت ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد مےں سنسنی پھےل گئی جب 16اور17تارےخ کی درمےانی رات کو چوروں نے اےک ٹا ٹا سومو زےر نمبر 0692/JK01Pاڑا لی ۔گاڑی کے مالک شوکت احمد نائک ولد عبدالستار نائک ساکنہ گگن گےر نے بتاےا کہ وہ جمعہ کی صبح جب گھر سے باہر نکلا تو اس نے گاڑی غائب پائی اور انہوں نے فوری طور پر گنڈ پولےس کو مطلع کےا تاہم ابتک گاڑی کا کوئی پتہ نہیں چلا۔اےس اےچ او پولےس سٹےشن گنڈ خورشےد احمد اعوان نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ شوکت احمد نائک نے اےک شکاےت درج کی کہ ان کی گاڑی چوروں نے رات کے دوران اڑا لی جس کے بعد پولےس نے اس سلسلے مےں کےس درج کرکے چوروں کی تلاش بڑے پےمانے پر شروع کردی ہے۔