سرینگر//چنار باغ اولڈگگری بل ڈلگیٹ میں شنکر آرچایہ پہاڑی سے چٹانیں کھسکنے سے 2رہایشی مکانوں کو نقصان پہنچا ۔ گزشتہ رات11 بجے گگری بل ڈلگیٹ میں اُس وقت سنسنی اور افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب شنکر آرچایہ پہاڑی سے چٹانیں گر آئیں جس کے نتیجے میں محمد اشرف لون اور ڈاکٹر شیخ بشیر احمد کے رہایشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں کے مطابق رات کے11بجے نزدیکی پہاڑی سے ایک بڑ ا پتھرکھسک گیا اور مکانوں پر گر آیا۔ مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ چٹانیں کھسکنے کے دوران تباہ شدہ رہائشی مکانات میں موجود مکین معجزاتی طورپر بچ نکلے۔