گڈکری اور ایل جی کامہلوکین کو خراج

Towseef
2 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //زمینی ٹرانسپورٹ و شاہرائوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گگن گیرسونمرگ میں بے گناہ مزدوروں پر ہولناک ملی ٹینٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ زمینی ٹرانسپورٹ و شاہرائوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گگن گیرسونمرگ میں بے گناہ مزدوروں پر ہولناک ملی ٹینٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مزدور ایک اہم انفراسٹرکچر پروجیکٹ میں مصروف تھے۔انہوں نے کہا’’میں مہلوک مزدوروں کو اپنا عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میری ہمدردی اور دعائیں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے ہیں‘‘۔اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی واقعہ کی مذمت میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’میں گگن گیر میں شہریوں پر گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس گھناؤنی حرکت کے پیچھے ملوثین سزا سے نہیں بچیں گے۔ ہم نے جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سیکورٹی فورسز کو مکمل آزادی دی ہے۔ہمارے بہادر اہلکار زمین پر موجود ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دہشت گردوں کو ان کی کارروائی کی بھاری قیمت چکانی پڑے۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتاہوں۔ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے ‘‘۔

Share This Article