سرینگر//گورنر این این ووہرا نے راج بھون میں ایک تقریب کے دوران پی ایل گپتا اورغضنفر حسین کو سٹیٹ ویجی لینس کمیشن میں چیف ویجی لینس کمشنر اور ویجی لینس کمشنر کے طورپر حلف دلایا۔گورنر نے شری گپتا اورغضنفر حسین کو نئے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔چوں کہ پی ایل گپتا کے پاس سٹیٹ ویجی لینس آفیسر کے طور پہلے ہی خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ ہے۔اس لئے گورنر نے امیدظاہر کی کمیشن میں وقت کے زیاں کے بغیر بہتر کام کاج یقینی بن سکتا ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ،سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ،سٹیٹ چیف انفارمیشن کمیشن کشمیر خورشید احمد گنائی ،وائس چیئرمین جے اینڈ کے امپارڈ پرمود کمار جین،چیف سیکریٹری بی بی ویاس،چیئرپرسن سٹیٹ کمیشن فار بیک ورڈ کلاس چیت لال گپتا،پرنسپل سیکریٹری گورنر امنگ نرولہ،پرنسپل سیکریٹری ہوم آر کے گوئل ،پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ روہت کنسل اورڈائریکٹر ویجی لینس ایس جے ایم گیلانی کے علاوہ غضنفر کے اہل خانہ بھی تقریب میں موجود تھے۔