یو این آئی
نئی دہلی/ہندوستان کی بائیں ہاتھ کی اسپنر گوہر سلطانہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سلطانہ نے کہا، ہندوستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے قابل فخررہا ہے ۔ میدان میں ہر وکٹ، ہر ڈائیو، ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ ہنسی مذاق نے مجھے اس سطح کا کرکٹر اور انسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کیلئے50ون ڈے اور 37 بین الاقوامی T20 میچ کھیلے ۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 19.39 کی اوسط سے مجموعی 66 وکٹیں لیں۔ سلطانہ نے اپنا ڈیبیو 2008 میں کیا تھا، آخری بار اپریل 2014 میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ 10 سال بعد 2024 میں ویمنز پریمیئر لیگ (WPL) کے ذریعے ٹاپ لیول کرکٹ میں واپس آئیں اور 2025 کے ایڈیشن میں بھی کھیلیں۔ اس فارمیٹ میں 50 وکٹیں لینے والی کسی بھی خاتون ہندوستانی بولرکا یہ تیسرا بہترین باؤلنگ اوسط ہے ۔ سلطانہ نے 2009 اور 2013 میں مجموعی طور پر دو ون ڈے ورلڈ کپ کا بھی حصہ رہیں ۔