سرینگر//فریڈم پارٹی کے گوہر احمد خان کے برادر اکبرمعراج الدین ساکنہ چھانہ پورہ مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد سینئر لیڈر انجینئر فاروق خان کی سربراہی میں گوہر خان کے گھر گیا اور لواحقین کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد نے خاص طور سے مرحوم کے برادر اصغر گوہر خان کی ڈھارس بندھائی اور اُن کا حوصلہ بڑھایا۔وفد نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین، خاص کر گوہر خان کے صبر کیلئے دعا کی۔