اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے گوہا مرمت میں آگ کی بھیانک واردات میں 700کے قریب ہلاک ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق منگل کی دیر شام پون کمار ولد سروپ چند کے دو منزلہ پولٹری فارم میں آگ لگ گئی کچھ ہی لمحوں میں سارے فارم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں سات سو زائد مرغی کے بچے جھلس کر راکھ ہوئے۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس و آرمی کے اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا تاہم فائر بریگیڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے پولٹری فارم مکمل طور پر خاکستر ہوا جس میں موجود سات سے زائد مرغی کے بچے بھی ہلاک ہوئے۔مقامی لوگوں نے حکام سے متاثرہ شخص کو معقول معاوضہ کی فراہمی و گوہا مرمت میں فائر ایمرجنسی سروسز اسٹیشن قائم کرنے کی مانگ کی ہے۔