یو این آئی
زغرب/شطرنج کے کلاسیکی فارمیٹ میں موجودہ عالمی نمبر 1 ہندوستان کے ڈی گوکیش نے کل زغرب میں سپر یونائیٹڈ ریپڈ اینڈ بلٹز کروشیا 2025 میں میگنس کارلسن کو شکست دی۔ ناروے شترنج ٹورنامنٹ کے کچھ ہی ہفتے بعد گوکیش نے ناروے کے اس بڑے کھلاڑی کو شکست دی ہے ۔ناروے شترنج میں وہ کلاسیکل فارمیٹ جیتے تھے اور اب انھوں نے ریپڈ فارمیٹ میں جیت حاصل کی ہے ۔جمعرات کو، کارلسن نے 49 چالوں کے بعد شکست تسلیم کی، اس کے بعد انھوں نے ہاتھ ملایااورپھر وہ اسٹیج سے چلے گئے ۔ یہ اسٹیونجر میں ان کے جذباتی ردعمل کے بالکل برعکس ہے ، جہاں انھوں نے ہارنے کے بعد میز پر مُکّا مارا تھا۔یہاں ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل کارلسن نے ریپڈ اور بلٹز فارمیٹ میں گوکیش کی ساکھ پر سوال اٹھایا تھا۔گکیش ریپڈ سیکشن کے تیسرے اور آخری دن 10 پوائنٹس کے ساتھ واحد لیڈر کے طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔