اقوام متحدہ //اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ا نٹونیو گوٹیر یس نے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردانہ حملے سے حیران ہیں ۔مسٹر گوٹیریس کے ترجمان نے یہ ا طلاع دی۔اقوام متحدہ سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گوٹریس کے پیغامات کو بتایا‘ ‘ مسٹر گوٹریس نے مساجد اور تمام عبادت گاہوں کے تقدس کو یاد کیا اور مسلمانوں کے لئے اس مقدس دن پر تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوگوار اسلامی طبقے کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل نے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور عدم برداشت کی سبھی شکلوں اور پر تشدد شدت پسند ی کو ختم کرنے کے لئے عالمی سطح پر ایک ساتھ بہتر کام کرنے کی ضرورت کودوہریا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے سواگوار کنبو ں ، حکومت اور نیوزی لینڈ کے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ جمعہ کو مسلح افراد نے کرائسٹ چرچ میں دو الگ الگ مساجد میں فائرنگ کی جس سے 49 افراد ہلاک اور 48 دیگر زخمی ہو گئے ۔ یو این آئی