زاہد بشیر
گول// بلاک گنڈی داڑم کی پنچایت گرسولہ میں ایک عوامی شکایات کے ازالہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت تحصیلدار گول ہرجیت سنگھ نے کی جبکہ اس موقعہ پر بی ڈی او گول صدام حسین، نائب تحصیلدار گنڈی دھرم شکیل احمد، ایس ڈی اے او گول سنجے شرما، وی اے ایس گول ڈاکٹر محمد الیاس سمیت محکمہ مال، پی ڈی ڈی، صحت، آئی سی ڈی ایس، پی ڈبلیو ڈی، ہارٹیکلچر، دیہی ترقی، زراعت، ریشم بافی، بھیڑ پالن، مویشی پالن، فشریز اور جل شکتی محکموں کے افسران موجود تھے۔اس دوران تحصیلدار نے لوگوں کے مسائل سنے اور کئی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا۔ انہوں نے زیرِ التواء معاملات پر مقررہ وقت میں کارروائی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ تحصیل افسران اور عمل درآمدی ایجنسیوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار ہر جیت سنگھ نے کہا کہ ایسے عوامی رسائی پروگرام انتظامیہ کو عوام کے مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس کے ذریعے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اور سب ڈویژن گول میں ترقیاتی اقدامات کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے۔