زاہد بشیر
گول//علاقہ گاگرہ میں دوپہر قریبی جنگل میں اچانک آگ لگی جو نے آناً فاناً پورے جنگل کواپنی لپیٹ میں لیا ۔ آگ کو دیکھتے ہی لوگوں میں کافی خوف پایا گیا کیونکہ یہ آگ بستی کی طرف زور کر رہی تھی لیکن ملحقہ جات بستیوں کے مکینوں نے آگ کو بستی کی طرف آنے سے روکا ۔ سخت خشک سالی کی وجہ سے آگ لگنے کے خطرات زیادہ بڑھ گئے ہیںجس وجہ سے قدرتی وسائل کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ وہیں دیگر نباتات کو بھی اس کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے ۔ اور آگ لگنے کی وجہ سے قدرتی ماحول ، جنگلی جانوروں ،انسانی آبادی پر بھی شدید اثرات پڑے ہیں ۔آگ لگنے کی وجہ سے سرسبز کیل کے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے تا ہم گاگرہ اور کلی مستا کے مکینوں نے آگ کو بستی کی طرف آنے سے روکا دیر گئے شام تک لوگ آگ کو بجھانے کی کوشش میں ہی لگے ہوئے تھے لیکن کیل کے درخت اس وقت بھی آگ کی لپیٹ میں تھے ۔جنگلات کی آگ قدرتی وسائل کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی توازن کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔مقامی لوگوں نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے بھی اقدامات اُٹھائے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔