گول//گول میں آج سی پی ڈبلیو ورکروں (محکمہ تعلیم میں لگائے گئے کوک اور واٹر سپلائر) نے احتجاج کرتے ہوئے سرکار سے مانگ کی کہ اُن کے جائز مانگوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے ۔ آج گول میں ریاستی صدر کی صدارت میں جس میں پورے زون گول کے سی پی ڈبلیو ورکروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا احتجاج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو مستقل کیا جائے گالیکن وہ وعدہ وفا نہیں ہوا اور اس موقعہ پر سی پی ڈبلیو ورکروں نے کہا کہ ہمیں بار ہ مہینوںمیں صرف دس ہزار روپے دیتے ہیں وہ بھی دو تین مہینے کے بعد دئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ہمیں بارہ مہینوں کی تنخواہ ہر ماہ کے پانچ تاریخ کو دی جائے اور ہماری تنخواہیں بڑھائی جائیں ۔ اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے سی پی ڈبلیو کے ریاستی صدرنے کہا کہ ہندوستان کی باقی ریاستوں کی طرح یہاں پر ملازمین کے ساتھ سلوک نہیں روا رکھا جا رہا ہے یہاں پر ملازمین پر سخت بالخصوص چھوٹے درجے کے ملازمین کے ساتھ سخت رویہ اپنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنی قلیل تنخواہ ہونے کے با وجود تین تین، چار چار ماہ کے بعد وہ بھی ایک مہینہ کی تنخواہ دی جا رہی ہے اور ایندھن جو کھانے بنانے میں استعمال ہو رہا ہے اُس کی بھی رقم نہیں دی جاتی ہے ان لوگوں کو ۔ اس موقعہ پر ریاستی صدر نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ2014کی جو التواء میں تنخواہ ہے وہ جلداز جلد ان غریب ملازمین کو دی جائے ۔انہوں نے اس موقعہ پر واٹر مینوں کو پرمٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر تعلیم الطاف احمد بخاری کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدے پر نظر ثانی کریں ۔ انہوں نے اس موقعہ پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری ریاست گیر ہرتال اس بارے میں چلائے جائے گی گر ہمارے مطالبے پورے نہیں ہوئے ۔