گول//یہاں علاقہ ڈھیڈہ کلا علاقہ میں آج صبح ایک رہائشی مکان کو آگ لگی جس وجہ سے مکان پوری طر ح سے خاکستر ہو گیا ۔ ملی تفصیلات کے مطابق محمد عبداللہ ولد قادر گوجر ساکنہ کلا ڈھیڈہ کے رہائشی مکان کو صبح نو بجے کے قریب اچانک آگ لگی جس وجہ سے پورے مکان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ مقامی لوگوں نے مال مویشی مکان سے باہر نکالا اور یہاں رہائش لوگوںکو بھی نکالا تا ہم کافی تعداد میں سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔ لوگوںنے آگ کو بجھانے کی سخت کوشش کی اور نزدیکی دوسرے مکانوں کو اس آگ سے بچا لیا ۔