زاہد بشیر
گول//علاقہ ڈھیڈہ و ملحقہ جات کوگول کے ساتھ ملانے والی واحد رابطہ سڑک کی حالت کئی مقامات پر نہایت ہی ابتر ہے جس وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ان مقامات پر پیدل چلنا بھی دشوار ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق گول سے ڈھیڈہ تک کئی مقامات پر یہ سڑک نہایت ہی ابتر ہے جہاں پیدل چلنا بھی دشوار ہے ۔ یہ سڑک زیرو موڑ داچھن تک محکمہ تعمیرات عامہ کے سپرد ہے جہاں آدھ سے بھی زیادہ سڑک کی حالت ابتر ہے اور وہاں سے آگے پی ایم جی ایس وائی کے تحت آتی ہے جہاں کئی مقامات پر خرا ب سڑک ہے ۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ میکڈم ڈالتے وقت کئی جگہوں کو چھوڑ دیا گیا اور اس کے بعد کئی جگہیں بہت زیادہ خراب ہوئیں لیکن محکمہ نے ان کو ٹھیک نہیں کیا ہے ۔ اس طرح سے پنچایت ڈھیڈہ ، اپر لور ، اندھ ، داچھن وغیرہ علاقوں کے لوگوں کو گول سے ہی دشوار گزار سڑک سے سفر کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان سڑکوں کی حالت کو جلد از جلد بہتر بنایا جائے تا کہ لوگوں کو سفر کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔