گول//آج ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے رام بن ضلع صدر مقام پر ضلع بھر سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔ وہیں سب ڈویژن گول سے پی ڈی پی لیڈر حاجی امتیاز احمد شان کی قیادت میں ایک وفد نے اُن سے ملاقات کی اور اُن کے سامنے مسائل رکھے ۔وفد نے ٹور ازم ڈولپمنٹ اتھارٹی گول ،کیندریہ ویدیالیہ سکول کو چالو کرنے ،انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر،التواء میں پڑا زمینداروں کا معاوضہ جس میں سڑکوں کے علاوہ دوسری تعمیرات آئی ہیں ، ٹراما ؍ایمرجنسی ہسپتال گول ،داڑم اور اندھ میں بنک کی شاخیں کھولنے ، ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری کا درجہ دینے جن میں گرلز ہائی سکول گول ، ہائی سکول داڑم اور ہائی سکول مہاکنڈ شامل ہیں ، محکمہ جنگلات کے ڈویژن کو دھر ماڑی سے رام بن لانے کی اشد ضرورت ہے اور پہلے سے ہی گول میں رینج آفیسر بیٹھتا ہے ۔ اس کے علاوہ بہت ساری زیارت وغیرہ کو اوقاف کے ساتھ منسلک کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس موقعہ پر وفد نے کہا کہ گول ایک سیاحتی مرکز ہے جہاں پر ایک مشہور گرم چشمہ تتا پانی کے نام سے مشہور ہے اس کے علاوہ بہت سارے جھرنے اور کھلے میدان ہیں جو قدرتی حسن میں وادی کشمیر سے کم نہیں ہیں ۔ ملاقات کے دوران حاجی امتیاز احمد شان نے کہا کہ گول کو ٹور ازم کا درجہ دینا اور یہاںپر کیندریہ ویدیالیہ سکول دینا مرحوم مفتی محمد سعید کا خواب تھا ۔انہوں نے کہا کہ انڈور اسٹیڈیم کے لئے موئلہ علاقہ میں زمینداروں نے اراضی بھی دے کر رکھی ہے جس پر جلد از جلد تعمیری کام شروع کیا جائے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ گول سب ضلع ہسپتال کو ایمر جنسی اور ٹراما کا درجہ دیا جائے کیونکہ یہاں سے مہور ، راجوری ، بدھل، ریاسی ، ارناس گلاب گڑھ کے مرکز میں آتا ہے اور یہاں سے انہیں وادی کشمیر نزدیک پڑھتا ہے اور ریلوے کے ذریعے سے یہاں کی عوام آسانی سے سنگلدان اور داڑم کے مقام سے وادی کی سیر کر سکتے ہیں ا سلئے یہ ہسپتال اہم مرکز رکھتا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پر وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔وفدمیں حاجی امتیاز احمد شان کے علاوہ نوجوان لیڈر شہباز مرزا، سابق سرپنچ و ضلع نائب صدر حاجی محمد سلیم ملک ، سابق سرپنچ جاوید احمد شان ، محمد یوسف مغل، فاروق احمد تراگوال کے علاوہ دوسرے لوگ بھی موجود تھے۔