گول//منشیات کے خلاف جنگ میں گول پولیس نے تیزی لائی اور ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ٹھٹھارکہ علاقہ سے 600نشیلے کیپسول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گول پولیس کو ایک خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ٹھٹھارکہ علاقہ میں ایک دکان پر نشیلے کیپسول موجود ہیں اور پولیس نے اطلاع کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے انچارج پولیس پوسٹ سنگلدان کی نگرانی میں ایک ٹیم نے ٹھٹھارکہ علاقہ سے 600نشیلے کیپسول (Claiber 50 Tramadol) (نسخے کے بغیر فروخت شدہ فروخت کے لئے منعقدہ منشیات) برآمد کی ہے.۔ پولیس نے یہ کیپسول محمد ممتاز دیو ولد عبدالغنی دیو ساکنہ سیری پورہ کی دکان سے برآمد کئے ۔پولیس نے کیپسول کو برآمد کیا اور منشیات کے انسپکٹر کو مزید کارروائی کے لئے بلایا۔اس سلسلے میں منشیات کی انسپکٹر کو تفصیلی ڈی ڈی کی رپورٹ کے ساتھ ایک درخواست دی گئی ہے اور منشیات کے کنٹرولر کی طرف سے رجسٹریشن اور لائسنس اور جرمانہ منسوخ کرنے کے لئے منعقدہ پابندی کیپسول قبضہ کر لیا.۔یاد رہے گول میں نشیلے ادویات کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت واقعہ ہوئی جبکہ ایک جموں میڈیکل کالج میں زیر علاقہ ہے اور اُس کے بعد جہاں پولیس حرکت میں آئی وہیں سول سوسائٹیوں نے بھی منشیات کے خلاف جنگ میں پولیس کا ساتھ دینے کا من بنا لیا اور بڑھتے منشیات پر سخت تشویش کااظہار کیا ۔ وہیں پولیس کی آج کی اس کامیابی پر یہاں کے لوگوں کو اس کارروائی کو کافی سراہا اور کہا کہ عوام پولیس کا ہر اُس کام میں ساتھ دینے کے لئے تیار ہے جو لوگوں کے مفادا میں ہو گا اور اس طرح کی لعنتوں کے خلاف ہمیشہ عوام پولیس کے ساتھ ہے ۔ لوگوں نے ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ کی قیادت میں اس طرح کی کاروائیوں کا سراہتے ہوئے کہاکہ عوام کا ایس ڈی پی او پر بھر پور یقین ہے اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایس ڈی پی او گول اس طرح کی کارروائیاں انجام دے کر لوگوں کے دل جیتیں گے ۔