زاہد بشیر
گول// پنچایت گول بی کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر 2 کے شان محلہ کے رہائشی گزشتہ 15 دنوں سے شدید پانی کی قلت کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، مقامی لوگوں نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ جب وہ اپنی تمام ذمہ داریاں، بشمول بلوں کی بروقت ادائیگی، پوری کر رہے ہیں تو انہیں وقت پر پانی کیوں فراہم نہیں کیا جا رہاہے؟ انہوں نے محکمہ کی بے حسی پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور بتایا کہ جب وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی کالز کا کوئی جواب نہیں دیا جاتا۔لوگوں نے مقامی انتظامیہ اور ضلعی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور پانی کی باقاعدہ اور بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔