زاہد بشیر
گول // سب ڈویژن گول کے مزمکنڈا میںفوج کی جانب سے منعقدہ “گول پریمیئر کرکٹ لیگ” کا فائنل میچ شاندار جوش و خروش کے ساتھ کھیلا گیا۔ اس موقع پر نہ صرف لڑکوں کا فائنل مقابلہ ہوا بلکہ لڑکیوں کے درمیان بھی ایک دلچسپ کرکٹ میچ منعقد کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔لڑکیوں کے میچ میں داڑم اسکول اور گول گرلز اسکول کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ زبردست مقابلے کے بعد گول گرلز اسکول کی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔وہیں لڑکوں کے فائنل میں ایورگرین11گول اور رائزنگ اسٹار گول کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس سنسنی خیز فائنل میں ایورگرین-11گول نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فاتح ٹیموں کو نقد انعام، سرٹیفکیٹ اور ٹرافی دی گئی، جبکہ رنر اپ ٹیموں کو بھی نقد رقم، سرٹیفکیٹ اور ٹرافی سے نوازا گیا۔