گول وملحقہ جات میں شدید بارشوںکاسلسلہ جاری نظام زندگی متاثر،کئی رابطہ سڑکیں منقطع ،لوگ گھروں میں محصور

 زاہد بشیر

گول// کئی روز سے لگا تار شدید بارشوں کی وجہ سے گول سب ڈویژن میں نظام زندگی مفلوج بن کر رہ گئی ہے ۔ گول کی اکثر رابطہ سڑکیں پسیاں گر آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے منقطع ہو چکیں ہیں کئی جگہوں سے چار پائیوں کے ذریعے سے بیماروں کو ہسپتال تک پہنچایا گیا وہیں اس شدید بارشوں کے دوران کئی جگہوں سے رہائشی مکانات ، مال و مویشی ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گول میں شدید بارشوں کی وجہ سے گاگرہ ، کلی مستا ، گوئی بھیمداسہ ، داچھن ڈھیڈہ ، اندھ ، ٹھٹھارکہ وغیرہ سڑکیں پسیاں گر آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے منقطع ہو چکی ہیں ۔ اس دوران گاگرہ روڈ پر تین بڑی ندیوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے رابط منقطع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گاگرہ علاقہ سے لوگوں کو ایک بیمار کو چار پائی کے ذریعے سے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ وہیں گجر گلی شیخ محلہ روڈ و گول سلبلہ روڈ، پرتمولہ ، ٹھٹھارکہ ،سیری پورہ ، کینٹھہ وغیرہ سڑکوں پر پانی آنے کی وجہ سے لوگوں کو کافی نقصان ہوا ہے ۔ آبِ نکاس نہ ہونے اور جگہ جگہ تعمیراتی میٹریل جمع ہونے کی وجہ سے نالیوں کا سارا پانی سڑکوں کے بیچوں بیچ آیا جس وجہ سے یہ پانی لوگوں کے مکانوں اور زرعی اراضی میں گیا اور کافی نقصان ہوا ہے ۔ اس دوران داڑم کے بٹاس علاقہ وارڈ نمبر چھ میں سڑک کی تعمیر کے دوران دیوار نہ لگانے کی وجہ سے ایک رہائشی محمد یوسف کا کہنا ہے کہ یہاں پر ہر ایک نے سڑک کے لئے مفت میں اراضی دی ہے لیکن ٹھیکیدار نے اس سڑک پر کوئی دیوار نہیں دی ہے کیونکہ یہ علاقہ کافی ڈھلوان ہے جہاں دیواریں دینا از حد ضروری ہیں شدید بارشوں کی وجہ سے ہمارے گھروں کو کافی نقصان ہوا ہے اور اس کے زدی میں مزید گھر آ نے کا اندیشہ ہے ۔اس دوران گول کے پرتمولہ وارڈ نمبر ایک میں محمد شفیع ولد لال دین کی دس بھیڑیں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہیں ۔ اس طرح سے پورے سب ڈویژن میں اس شدید بارش کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے ۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ غریب عوام کو ایکسگریشیا رلیف دیا جائے تا کہ کسی حد تک ان کے نقصانات کی بھر پائی ہو سکے۔