گول//گول میں پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح زیر دست سابق ڈپٹی کمشنر و جنرل کسٹوڈین غلام قادر مغل ہوا ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار، ایس ایچ او گول منیر احمد ، چیرمین جموںو کشمیر بنک شاخ گول منظور احمد بیگ ،نائب تحصیلدار گول جاوید اقبال شان کے علاوہ مقامی سرپنچ ، پنچ و سیاسی و سماجی شخصیات ومعزز شہری بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔پرتمولہ علاقہ میں مشتاق احمد لوہار کی جانب سے نصب پہلے پیٹرول پمپ کے قیام پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈرائیور طبقہ نے نہایت ہی خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ تھا یہاں پیٹرول یا ڈیزل لانے کے لئے رام بن جانا پڑتا تھا جس وجہ سے کافی لوگ پریشان تھے اور خاص کر کے جن لوگوں کے پاس گاڑیاں ہیں وہ اس مصیبت کا شکار ہوتے تھے ۔