زاہد بشیر
گول//گول سب ڈویژن میں سڑکوں کی بہتری اور عوامی سہولیات میں اضافہ کرنے کے لئے میکڈم بچھانے کے کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس کام کا افتتاح ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسن ڈاکٹر شمشادہ شان نے کیا۔ اس موقع پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے افسران، عوامی نمائندگان اور معزز شہری بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب کے دوران ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے کہا کہ ضلع انتظامیہ عوامی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے اور گول کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے کئی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری سے نہ صرف مقامی عوام کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی بلکہ تجارت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔جوبلی سے جنگلات دفتر تک قریبا ڈیرہ کلومیٹر لمبائی سڑک پر یہ امسال کا پہلا میکڈم بچھانے کا کام ہے۔مقامی لوگوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے سڑکوں کی خستہ حالت کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا تھا، اور اب میکڈم کاری شروع ہونے سے ان کی دیرینہ مانگ پوری ہو گئی ہے۔لوگوں نے اس موقعہ پر مطالبہ کیاکہ دیگر سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں اور گول میں جلدی سے میکڈم کا کام مکمل کیاجائے کیونکہ سردیوں کا زور ہے پھر یہ کام بہتر طریقے سے نہیں ہوتا ہے۔