زاہد بشیر
گول// محکمہ بجلی نے گول و ملحقہ جات میں آئے روز بجلی چوری کے خلاف کاروائی سخت کر دی ہے ۔ انسپکٹر عبدالحمید کی قیادت میں ایک ٹیم نے اندھ ،داچھن، ڈھیڈہ پنچایتو میں جا کر گھر گھر چھاپہ مارا کاروائیاں انجام دیں جس دوران کئی غیر قانونی کنکشن پائے گئے جن کو کاٹ دیا گیاوہیں اس دوران محکمہ نے کئی ہیٹر وغیرہ بھی ضبط کئے ،، اس دوران محکمہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ MHTاسکیم کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں اور اپنے کنکشن مستقل کرائیں ۔انہوں نے عوام سے کہا کہ انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی جاتی ہے اور اس دوران وہ اپنے غیر قانونی کنکشن کو مستقل کرائیں ورنہ اُن کے خلاف بعد میں قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی ۔