زاہد بشیر
گول// طویل خشک سالی کے بعد گول میں پہلی برف باری و بارشیں ہوئیں جس وجہ سے لوگوں میں میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ قریباً تین ماہ سے لگا تار بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جہاں چشمے سوکھ گئے ہیں وہیں پینے کے پانی کی شدید قلت کا بھی بحران پیدا ہوا ہے۔دوپہر کے بعد گول بازار اور اوپری علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں ۔ ضلع صدر مقام رام بن کے ساتھ ساتھ سنگلدان ، داڑم ، اندھ، وغیرہ علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ گول ، گاگر ہ، کلی مستا ، بھیمداسہ علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے اور ساتھ ساتھ گول کے معروف سیاحتی مقامات دگن ٹاپ اور راما کنڈ میں بھی برف باری ہوئی اور پہاڑں نے سفید چادر اوڑ ھ لی ہے ۔