شزاہد بشیر
گول//گزشتہ کئی روز سے لگا تار وقفے وقفے سے جاری شدید ژالہ باری اور بارشوں کی وجہ سے جہاں پھل ،فروٹ درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے وہیں لوگوں کے مال مویشی بھی اس دوران ہلاک ہوئے ہیں ۔ وہیں گزشتہ شب شدید ژالہ باری کے دوران گول کے جاملان علاقہ میں تین خانہ بندوشوں کے 54سے زائد بکریاں ہلاک ہوئی ہیں اور کچھ طوفانی لہروں نے ندی نالوں کے ساتھ بہہ گئیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ نزاکت علی ولد لال دین ساکنہ پونی ریاسی ، مقبول ولد لال دین ساکنہ پونی ریاسی اور کالو ولد لال دین کھٹانہ ساکنہ پونی ریاسی جو یہاں گول کے جاملان علاقہ میں اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ تھے اور اس دوران شام کے بعد اچانک ژالہ باری ہوئی جس وجہ سے 54بکریاں ہلاں ہو گئیں ۔ان خانہ بدوشوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بکریاں ندی نالوں میں طوفانی لہروں کے ساتھ بہہ گئیں ۔ اس سلسلہ میں محکمہ مال و پولیس کے پاس بھی انہوں نے رپورٹ درج کروائی ۔ وہیں شدید بارشوں و ژالہ باری کے دوران گول کی مختلف سڑکوں میں نالیوں کی خستہ حالت کی وجہ سے لوگوں کے زرعی اراضی و رہائشی مکانات میں پانی گھس آیا جس وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات و نقصانات کا سامنا کرناپڑا ۔ گول کے ڈاک بنگلہ سلبلہ روڈ پر نالیوں کی خستہ حالت اور سڑکوں کے بیچوں بیچ تعمیراتی میٹریل جمع ہونے کی وجہ سے تمام بارشوں کا پانی سڑکوں پر آیا جس وجہ سے یہ سڑک ایک ندی کی صورت اختیار کر گئی اور یہ سارا پانی لوگوں کی زرعی اراضی اور رہائشی مکانات میں گھس گیاوہیں اس طرح کی اطلاعات دوسرے علاقوں سے بھی آئی۔ شدید ژالہ باری اور طوفائی ہوائوں کی وجہ سے 33KVلائن رام بن سے گول کو مختلف مقامات پر شدید نقصان پہنچا تھا اس دوران محکمہ بجلی کے ملازمین نے دن رات انتھک کوشش کی اور آج شام کو گول سب ڈویژن میں بجلی سپلائی کو بحال کر دیا ۔