زاہدبشیر
گول//گول سب ڈویژن میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے محکمہ پی ڈی ڈی نے پورے سب ڈویژن میں جاکر چھاپے مارے۔ محکمہ کے جونیئر انجینئرپی ڈی ڈی تنویر احمدوعبدالحمید کی نگرانی میں ٹیم نے گول کے کئی علاقوں کادورہ کیا جہاں لوگوں کو بجلی چوری سے متعلق سمجھایا اور کئی جگہوں پرہیٹر،بوائیلرز بھی ضبط کر کے ان کو ناکارہ بنایا گیا ۔ملازمین نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی چوری سے گریز کریں جبکہ غیر قانونی عمل میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔