زاہد بشیر
گول//عرصہ دراز سے گول میں ایس ڈی ایم کی کرسی خالی ہونے پر سماجی و سیاسی تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے تحصیل آفس گول میں نائب تحصیلدار کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں انتظامیہ اور سرکار کو 10دن کا الٹی میٹم دیا گیا کہ اگر ان دس دنوں میں ایس ڈی ایم کی تعیناتی کویقینی نہیں بنایا گیا تو گول بازار میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا ۔ اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ عوام ہر لحاظ سے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے اور آئے روز عوامی مسائل بڑھتے ہی جاتے ہیں اور ان مسائل کو سننے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سب ڈویژن کا سربراہ ہی نہیں ہے تو یہاں دیگر دفاتر کا کیا حال ہو گا اور کون سننے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ ہفتے میں ایک دن کے لئے اے سی آر رام بن کو چارج دیا ہے اس ایک دن میں ہفتے کے مسائل کہاں حل ہوں گے اور لوگ ہر روز یہاں آتے ہیں اور لوگوں کو کئی اہم دستاویذات پر بھی دستخط کروانے ہوتے ہیں لیکن ایس ڈی ایم کی کرسی خالی ہونے سے عوام کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بجلی ، پانی و دیگر مسائل سے عوام جوج رہی ہے اور ان کو سننے والا کوئی ہیں ہے ۔لوگوں نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے بانہال سجاد شاہین اور ڈی ڈی سی چیر پرسن ضلع رام بن شمشادہ شان نے ایک ہفتے کے اندر اندر ایس ڈی ایم کی تعیناتی کو یقینی بنانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ سراب ثابت ہوا آج ایک مہینے سے زائد عرصہ ہوا لیکن ابھی تک ان کا وعدہ وفا نہیں ہوا۔ انہوںنے دس دنوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 18جنوری تک ایس ڈی ایم کی تعیناتی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو انیس جنوری کوگول میں ایک پُر امن اور زور در احتجاجی مظاہرہ ہو گا ۔