زاہد بشیر
گول//گول ڈگری کالج موئلہ کے احاطہ میں آٹو ڈرائیوروں نے ایک ایسو سی ایشن کا قیام عمل میں لا یا ۔ یہ قیام انہوں نے پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی چیئرمین عبدالرشید بیگ ، معزز شہریوں جان محمد بٹ ، مسعید الدین نائیک ، عبدالطیف ملک وغیرہ کی زیر نگرانی میں لایا ۔ اس موقعہ پر ایسوسی ایشن باڈی کے لئے با ضابطہ طور پر ایک انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں اشفاق احمد کو صدر منتخب کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایسو سی ایشن کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی کیونکہ حالیہ دنوں میں سرکار کی جانب سے آٹو والوں کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے جس پرپورے جموںو کشمیر میں آٹو والوں نے سخت تشوش کا اظہار کیا ہے اور ہمیں اس طرح کا حکم نامہ کسی بھی صورت میں قبول نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بنکوں سے قرضہ لے کر گاڑیاں لیں ہیں اور وہیں بجلی کا بھی بے تحاشہ کرایہ آتا ہے ہماری مہینے میں قسط نہیں نکلتی ہے وہیں جس طرح سے بہت زیادہ کم کرایہ سرکار نے مقرر کیا ہے وہ ہمارے اس کار و بار پر سخت اثر نداز ہو گا ۔ انہوں نے کاکہ اس میں پڑھے لکھے بیروزگار طبقہ زیادہ تر ہے جنہوں نے تمام تر کوششوں کے بعد یہ راستہ چنا لیکن سرکار کی جانب سے اس طرح کے حکم نامے انہیں یہاں پر بھی مایوسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ کرایہ پرنظر ثانی کی جانی چاہئے تا کہ عوام کے ساتھ ساتھ ڈرائیور طبقہ کو بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔