زاہد بشیر
گول// تتا پانی سے مہور جاتے ہوئے ایک ٹیمپو کو آرمی کیمپ کے نزدیک حادثہ پیش آیا جس میں سوار دس افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال گول علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح گول کے معروف گرم چشمہ تتا پانی سے ایک ٹیمپو زیر نمبر JK02AN6365مہور جا رہا تھا گول بازار سے قریباً پانچ کلو میٹر مہور کی جانب آرمی کیمپ کے نزدیک حادثہ پیش آیا اس میں سوار 10افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طو رپر سب ضلع ہسپتال گول منتقل کیا گیا ۔ گول ہسپتال میں جب یہ زخمی پہنچے تو یہاں پر ان کے لئے بیڈ تک نہیں ملے جس پر مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ مقامی سماجی کار کن سعید ڈار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ سب ضلع ہسپتال برائے نام ہے یہاں پر اس طرح کی سہولیات دستیاب نہیں ہے ڈاکٹر خالی یہاں بیٹھ کر کیا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہاں پر ڈاکٹر موجود تھے لیکن بیڈ تک مریضوں کو نہیں ملے و دیگر سہولیات کا ہسپتال میں کافی فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال انتظامیہ بی ایم او کی کمزوری ہے جوہسپتال میں مریضوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر پا رہا ہے ۔ وہیں فرحت رفیق نامی شہری نے بھی کہا کہ اس طرح کے حادثات ہوتے رہتے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ اس میں کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیاں تک یہاں نہیں ملتی ہیں ۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں میںبہار دین ولد محمد دین ساکن بدر، لیاقت علی ولد بشیر احمد ساکن ڈنسال ریاسی، فاروق احمد ولد بہار دین ساکن مہور،نسیمو بیگم زوجہ محمد امین ساکن بدر، فاطمہ بیگم زوجہ فاروق احمد ساکن مہور، محمد امین ولد غلام علی ساکن بدر، پرویز اختر زوجہ قاسم ساکن داچھن گول، روشن دین ولد محمد اختر ساکن بدر مہور،عبدالرشید ولد علی محمد ساکن شبراس اورجمیلہ بیگم زوجہ محمد فرید ساکن اڑبیس مہوشامل ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے بعد رخصت کیا گیا۔