زاہد بشیر
گول//گول میں سڑکوں کی حالت ابتر پر گول کے فرید آباد موئلہ میں زیر تعمیر پی ایم جی ایس وائی سڑک کی حالت ابتر اور یہاں پر لگائے جا رہے نا قص میٹریل استعمال کرنے پر لوگوں نے سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے اس کی اعلیٰ حکام سے جانچ کی مانگ کی ۔ فرید آباد موئلہ میں پی ایم جی ایس وائی روڈ پر لوگوں نے تار کول بچھائے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اس پر کہیں نالیاں نہیں ہیں وہیںدیواروں کی بھی حالت ابتر ہے ۔ یہاںپر اس وقت جو میکڈم بچھایا جا رہا ہے وہ سخت ہی ناقص ہے اور پیچھے چھوڑ تو آگے دوڑ کے مترادف ہے کیونکہ میکڈم دنوں میں ہی اکھڑتا جا رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک پر ناقص مٹی والے میٹریل پر تار کول بچھایا جا رہا ہے جس وجہ سے یہ کافی ناقص ہے اور اکھڑتا جا رہا ہے ۔ لوگوں نے اس ناقص کام پر اعلیٰ حکام سے جانچ کی مانگ کی ہے تا کہ خزانہ عامرہ کو اس طرح کھلے عام لوٹنے سے گریز کیا جا سکے ۔