گول// سنگلدان کے نارمالا علاقے میں بدھ کوایک نوجوان پتھرکی زد آکر اس وقت جاں بحق ہواجب وہ ایک کریشرمیںکام کررہاتھا۔ اطلاعات کے مطابق آج ایک بجے کے قریب24سالہ شمس الدین ولدبشیراحمدحجام ساکنہ جاملان تحصیل مہورضلع ریاسی سنگلدان کے نارمالاعلاقہ میں کریشرمشین پرکام کررہاتھا کہ اچانک پتھرکی زد میں آکر وہ شدیدزخمی ہوا۔ اسے فوری طورپرسنگلدان پی ایچ سی لایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔