گول//سب ڈویژن گول کے سنگلدان نیابت میںآج ایم ایل اے حلقہ انتخاب گول ارناس و سابق وزیر اعجاز احمد خان نے ایک عوامی دربارکاانعقادکیا جس میںانہوںنے عوامی مسائل کاجائزہ لیا۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول ،تحصیلدار گول کے علاوہ دوسرے آفیسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ اس موقعہ پر سنگلدان وملحقہ جات سے آئے لوگوںکی کافی تعداد موجود تھی جنہوںنے ایم ایل اے موصوف کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقعہ پر اعجاز احمدخان نے گاگرہ سے آستان مرگ، تتاپانی سے باسرہ روڈ کوپی ایم جی ایس وائی میں رکھنے کوکہا اورکہاکہ ان سڑکوںپرجلد تعمیری کام شروع کیاجائے گا اور باقی التواء میںپڑے کاموںکوبھی انہوںنے موقعہ پر موجود آفیسران کوجلد کرنے کی ہدایت دی۔ اعجاز احمدخان نے اس موقعہ پرانتظامیہ سے کہاکہ جنہوںنے کسی بھی محکمہ کے تحت تعمیری کام کئے ہیںاُن کی واجبات کوجلداز جلد ادا کیاجائے کسی کوالتواء میںنہیںرکھا جائیے۔ انہوںنے اس موقعہ پربلاک کی جانب سے تعمیر ہوئے بیت الخلاء کی رقم کوبھی جلد از جلد ادا کرنے کی بی ڈی اوز کوہدایت دی۔اس کے علاوہ اعجاز احمدخان نے کہا کہ انہوںنے بورڈمیٹنگ میںپی ایم جی ایس وائی سڑکوںپر تارکول بچھانے کامسئلہ اٹھایا تھا اورسرکارنے دوسال کے اندراندر پی ایم جی ایس وائی سڑکوںپرتارکول ڈالنے کی یقین دہانی کرائی تھے۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ روشنی ایکٹ کے تحت جنگلات پرقابض ہیںان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برتی نہیںجائے گی البتہ جنگلات میںنئی تعمیر نہیںہوگی۔اس موقعہ پراعجاز احمدخان نے بارہ آر ای ٹی اساتذہ میںمستقلی کے آرڈرتقسیم کئے۔ انہوںنے محکمہ سوشل ویلیفیرکی جانب سے ضعیف العمر اورناداروںمیںوظیفہ میںآ رہی دقتوںپر محکمہ پرزوردیا کہ وہ مختلف جگہوںپرجانکاری کیمپوںکاانعقادکریںتاکہ ان ناداروںاورضعیف العمر لوگوںکے مسائل آسانی سے نمٹایا جا سکے۔ انہوںنے پی ایچ ای ،بلاک، صحت ودیگرمحکموںکے آفیسران کوعوامی مسائل حل کرنے اورلوگوںکے مسائل کی طرف دھیان دینے کی ہدایت دی۔ اس موقعہ پر لوگوںنے اس بات پرسخت تشویش کااظہارکیا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے سڑکوںپرتارکول ایک مہینہ نہیںٹک پایا اور متعلقہ ایم ایل اے و انتظامیہ اورسرکار پرلوگوںنے اس کی تحقیقات پرزور دیا علاوہ ازیں بجلی، پانی، سڑک ، راشن ، صحت ودوسرے مسائل بارے لوگوںنے ایم ایل اے موصوف کوباخبر کیا اور مسائل کے حل کے لئے تلقین کی۔