زاہد بشیر
گول//کئی مہینوں سے لگا تار خشک سالی کے بعد گول سب ڈویژن میں گزشتہ دو روز سے رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے جہاں زمینداروں نے راحت کی سانس لی وہیں عام لوگوں میں بھی مسرت پائی جا رہی ہے ۔ خشک سالی کی وجہ سے ند ی نالوں کے ساتھ ساتھ چشمے بھی اب سوکھنے لگے تھے ۔گول کا معروف اور قدیم چشمہ (سُولہ) جو مرکزی جامع مسجد کے ساتھ واقع ہے وہ آج پہلی مرتبہ سوکھ گیا جس وجہ سے مسجد میں پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے ۔ وہیں اس طرح سے پورے سب ڈویژن میں بہت سارے ایسے چشمے ہیںجو بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سوکھ گئے تھے جس وجہ سے پورے سب دویژن میں پانی کی شدید قلت پائی جا رہی تھی ۔ گزشتہ روز سے سے رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اُمید کی جا رہی ہے کہ اب یہ سوکھے ہوئے چشمے پھر سے ابل پڑیں گے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اللہ کا شکر ہے کہ بارشیں شروع ہوئیں، کیونکہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہو گئی تھی ۔ وہیں کئی زمینداروں نے اس بات پر مسرت کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اب اُمید ہے کہ زمینداری ہو گی ورنہ خشک موسم کی وجہ سے زمیندار کافی پریشان تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دوروز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اللہ کرے یہ اب یہ بارش رحمت بن کر برسے تا کہ خشک سالی کا جو قہر تھا وہ ختم ہو جائے اور اب امید ہے کہ ایک دو دن میں سوکھے ہوئے چشموں سے بھی پانی نکل آئے گا اور جو پانی کی شدید قلت پائی جا رہی تھی وہ اب ختم ہو گی ۔