زاہد بشیر
گول//گول رام بن شاہراہ کے کئی مقامات پر سڑک کے کنارے بارشوں کے دوران آنے والی پسیوں کو نہیں ہٹایا گیا جس وجہ سے یہ ملبہ سڑک کے کنارے کے ساتھ ساتھ نالیوں میں بھرا پڑا ہوا ہے ۔ گول کے گراٹ موڑ کے نزدیک ، ڈکسر نالے کے نزدیک شدید بارشوں کے دوران پسیاں گر آئیں اور یہ پسیاں کئی مہینوں سے یہیں پڑی ہوئی ہیں جس وجہ سے یہاں پر کسی بھی وقت کوئی سڑک حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔ اگر چہ گریف حکام نے کئی لوگوں کو سڑک کے رکھ رکھائو کے لئے ملازمین کو بھی تعینات کر رکھا ہے لیکن نا جانے وہ ان سے کام کیوں نہیں لیتے ہیں اور ہر روز گریف حکام کی گاڑیاں اس روڈ پر دوڑتی ہیں وہ بھی اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بارشوں کے دوران جو بھی پتھر یا مٹی کے تودے وغیرہ گر آئیں انہیں جلد از جلد صاف کیا جائے اور نالیوں میں پڑی مٹی و دوسری قسم کی گندگی کو بھی وقتاً فوقتاً ہٹا لیا جائے تا کہ شاہراہ کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ بارشوں کے دوران آنے والا پانی نالیوں کے ذریعے سے نکاس ہو سکے جس وجہ سے سڑک کو کوئی نقصان نہ پہنچ پائے ۔ گریف حکام سے مقامی ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد گول سنگلدان شاہراہ پر بارشوں کے ذریعے سے گر آنے والے ملبے کو ہٹالیا جائے اور نالیوں کو صاف رکھا جائے ۔