گول//گول کے علاقہ دلواہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے جہاں بال کاٹنے ، بے ہوش کرنے کے علاوہ پتھرائو کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں اور کل ہی یہاں کے لوگوں نے سرکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی مانگ کی لیکن علاقہ میں نہ ہی پولیس ابھی تک گئی اور نہ ہی فوج اس پر کوئی نظر ڈال رہی ہے ۔ گزشتہ شب دلواہ کے کلا علاقہ میں نا معلوم افراد نے نظیر احمد گوجر کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے دروازہ توڑ ڈالا اور اندر جا کر توڑ پھوڑ کی اس دوران ان غنڈ وں نے کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے جس وجہ سے نہ صرف گھر والے خوف ودہشت میں پیدا ہوئی بلکہ یہاں کے آس پاس کے لوگوں میں بھی سراسیمگی پھیل گئی اور پوری رات اسی خوف و دہشت میں لوگوں نے گزاری ۔ وہیں اس دوران نا معلوم افراد نے حاجرہ بیگوہ اکا گوجر کے گھر پر بھی حملہ کر کے ان کے گھر کے شیشے توڑ ڈالے اور توڑ پھوڑ کے بعد یہ لوگ بھاگنے میں کامیاب ہوئے ۔ متاثرین نے کہا کہ پورے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے اور یہاں پر نہ ہی انتظامیہ پہنچی اور نہ ہی پولیس نے خبر لی اور لوگ کافی خوف کے ماحول میں جی رہے ہیں اور سکولی بچے بھی سکول نہیں جا پا رہے ہیں۔