زاہد بشیر
گول// گول بازار سے نکلنے والی گندگی کو نا معلوم افراد نے گول سنگلدان شاہراہ کے بر لب ڈکسر کے جنگلات میں پھینک دیا ہے جس وجہ سے وہاں سے چلنا محال بن گیا ہے اور یہاں پر جنگلی درندوں کے ساتھ ساتھ آوارہ کتوں کی ہڑبونگ ہوتی ہے ہیں یہاں اس سڑک پر چلنے والے لوگو ںکے ساتھ ساتھ جنگلات میں مال مویشی لے جانے والے لوگوں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کسی بھی وقت یہاں پر آوارہ کتے لوگوں کے مال مویشیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔گزشتہ ماہ گول بازار میں صفائی و ستھرائی کے لئے محکمہ دیہی ترقی اور بیو پار منڈل نے مشترکہ کاروائی کر کے اگر چہ قابل سراہنا کام کیا ہے جس وجہ سے گول بازار میں آئے روز صفائی دکھ رہی ہے لیکن وہیں اس گندگی کو کہاں پھینکا جارہا ہے اس کو بھی دیکھنا لازمی ہے ۔ پہلے لوگ گول بازار کے ملحقہ جات ندی نالوں اور کھیتوں میں ڈالتے تھے لیکن اب کچھ قدرے اس کو قابو میں پایا گیا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ گول سنگلدان شاہراہ ڈکسر کے مقام پر نا معلوم افراد نے گندگی کے ڈھیر ڈال دیئے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں پر کوئی ڈیمپنگ یارڈ بنایا گیا ہے ۔ یہ گندگی بہت زیادہ ہے اسکے خلاف محکمہ جنگلات کو قانونی کاروائی عمل میں لانی چاہئے ۔جہاں اس طرح سے کھلے عام گندگی پھیلانا اخلاقی گراوٹ ہے وہیں اُن لوگوں کو بھی اپنے آپ کو اچھا شہری کا ثبوت دیتے ہوئے اس طرح سے جگہ جگہ گندگی ڈالنے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔