زاہد بشیر
گول//آئے روز گول سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پر لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے ۔ جل جیون مشن کے تحت اونچی دکان پھیکا پکوان کے متراف زمینی سطح پر اس اسکیم کے تحت لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے ۔ اسکیم سے پہلے کس حد تک پانی کی سپلائی میں بہتری تھی لیکن جب سے یہ اسکیم آئی ہے محکمہ جل شکتی صرف خزانہ عامرہ سے پیسہ نکالنے میں لگا ہوا ہے ۔ اور زمینی سطح پر لوگ بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار آج گول بازار کے بر لب بستی کی خواتین و لوگوں نے کیا ۔ خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دو دو ماہ سے علاقے میں پینے کا صاف پانی نہیں ہے اور خواتین کو دور دور چشموں سے پانی لانا پڑتا ہے۔مقامی خواتین کا کہنا ہے کہ پہلے پانی تھوڑا تھوڑا آتا تھا لیکن دو ماہ سے یہاں کافی پانی کی قلت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کا کوئی بھی آدمی یہاں دکھائی نہیں دے رہا ہے اور اگر ا ے ای ای کو فون کریں گے تو وہ فون نہیں اُٹھا تا ہے اور یہاں کی عوام فریاد کرے تو کس سے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کل تک پانی کا بندو بست محکمہ نے نہیں کیا تو بازار میں خواتین سڑک کو بند کر کے احتجاج کریں گے جس کی تما م تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہو گی ۔