زاہد بشیر
گول// گول و ملحقہ جات میں پینے کے پانی کی پائپ سپلائی لائنوں کی حالت خستہ کی وجہ سے مختلف مقامات پر پائپوں سے پانی خارج ہو رہا ہے جس وجہ سے عوام تک بھر پور پانی کی سپلائی نہیں پہنچ رہی ہے ۔ وہیں بازار کے مختلف جگہوں پر دکانداروں نے گول انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی سے مطالبہ کیا کہ وہ بازار میں پبلک اسٹینڈ کا قیام عمل میں لائیں تا کہ دکانداروں و راہگیروں کے لئے پانی دستیاب رہ سکے ۔ہفتوں بھر سے گول بازار میں کئی جگہوں پر پانی کی جرنل لائن سے پانی خارج ہوتا ہے لیکن محکمہ نے ابھی تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی ، بس اسٹینڈ کے ساتھ ہی دو مقامات پر صبح و شام پانی خارج ہوتا ہے اگر چہ اس سلسلے میں محکمہ کو کئی مرتبہ مطلع بھی کیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی یہ بات اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔ اس طرح سے گول کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی لائنوں میں پانی خارج ہوتا ہے اور اس کو بند کرنے کے لئے عارضی طو رپر محکمہ کپڑا بھاند کر یا ٹائر کے ربڑ سے پائپوں سے پانی بند کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ۔ گول بازار میں پائپ لائن سے بہت زیارہ پانی خارج ہو رہا ہے اور اس سے سڑک کے نیچے والا محلہ میں پانی کی سپلائی بند ہو گئی ۔ اس سلسلے میں ایس ڈی ایم گول کو مطلع کیا گیا جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ بات محکمہ جل شکتی تک پہنچائی جائے گی اور اس مسئلہ کو حل کیا جائے گا ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جہاں جہاں بھی پانی کی جرنل لائنیں ہیں پہلے تو وہ خستہ حال گندی لائنوں میں سے گزر رہی ہیں اور صاف ظاہر ہے کہ ان میں یہ گندا پانی بھی جاتا ہو گا اور بارشوں کا پانی بھی جاتا ہو گا ان پائپوں کو محفوظ مقام پر اور زمین کے اندر ڈال کر لوگوں تک صاف پانی پہنچانے کی ضرورت ہے تا کہ عوام وبائی بیماریوں میںمبتلا نہ ہو اور عوام کوبہتر پانی کی سپلائی میسر ہو۔