گول بازار میں گاگرہ کے عوام کا احتجاج | کہا ڈرائیور انتظامیہ کو بھی بلیک میل کرنے سے نہیں کتراتے

Towseef
2 Min Read
oplus_0

زاہد بشیر

گول//حالیہ دنوں میں سب ڈویژن گول کے مختلف سڑکوں پر دوڑنے والی مسافر گاڑیوں کے لئے سرکار کی جانب سے کرایہ مقرر کئے جانے کے بعد اگر چہ کئی جگہوں پر ڈرائیوروں نے کرایہ کم کیا لیکن وہیں گاگرہ علاقہ میں چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے اس کے بر عکس ہڑتال کر دی جس وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ قریباً ایک ہفتہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد گول بازار میں گاگرہ کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گول گاگرہ سڑک پر چلنے والے ڈرائیور نے اے آر ٹی او کو فون کر کے یہ جھوٹ کہا کہ وہ مقامی عام شہری بول رہا ہے اور عوام چاہتی ہے کہ ڈرائیوروں کو تنگ نہ کیا جائے ۔یہ آڈیو سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وائرل ہوئی جس پر لوگ آگ بگولہ ہوئے اور لوگوں نے ایس ڈی ایم گول و اے آر ٹی اورام بن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کرے جو جہاں عوام کو پریشان کرتے ہیں وہیں انتظامیہ کو بھی بلیک میل کرنے سے کتراتے نہیں ہیں ۔ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سے مقامی عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بیماروں ، خواتین و بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ کچھ ڈرائیور گول گاگرہ روڈ پر چلنے کے لئے تیار ہیں اور معقول کرایہ بھی لینے کے لئے تیار ہیں لیکن چند ڈرائیوروں کی دھمکیوں کی وجہ سے وہ بھی اب وہاں آ نہیں پا رہے ہیں ۔ لوگوںنے کہا کہ جو ڈرائیور انتظامیہ اور آر ٹی او کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ پر نہیں چلتے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور ان کے گاڑیوں کے کاغذات دیکھیں تا کہ عام لوگوں کی پریشانیوں کا اذالہ ہو سکے ۔

Share This Article