زاہدبشیر
گول //گول بازارمیںجہاں نالی کی ادھوری تعمیرکی وجہ سے دکانداروںکوشدیدپریشانیوںکاسامناکرناپڑرہاہے وہیں راہگیروںکوبھی کافی مصائب کاسامناکرناپڑتاہے۔ گریف حکام کی جانب سے اگر چہ بازارمیںگزشتہ سا تعمیری کام مکمل کرلیاگیالیکن نالی کی ادھوری تعمیرکی وجہ سے بازارکی پوری نالی گندگی سے بھری پڑی رہتی ہے۔وہیں دوسری جانب محکمہ جل شکتی کی جرنل لائنیں بھی اسی نالی کے بیچوںبیچ جاتی ہیں جس وجہ سے تمام گندگی پائپوںکی وجہ سے آگے نہیں جا پارہی ہے۔ قریباًدوکلومیٹر بازارکی سڑک پرمحکمہ گریف نے اسی مقام پرنالی کی بہتر تعمیرنہیںکی جہاںلوگوں کی زیادہ بھیڑ رہتی ہے۔نالی کی ایک طرف سے تعمیر کر کے محکمہ نے چھوڑدیاہے اوراگر دونوںطرف سے نالی کوبہتر ڈھنگ سے کنکریٹ میں بھری جاتی تو نالی میں گندگی جمع نہیں ہوپاتی۔نالی میں زیادہ گندگی جمع ہونے کی وجہ سے دکانداربھی اس گندگی کوصاف نہیں کر پاتے ہیں۔بازار میں چند روزقبل نالی سے جو گندگی نکالی گئی قریباًپچاس میٹر پر وہ گندگی بھی بیچ سڑک چھوڑ دی گئی۔مقامی لوگوںودکانداروںنے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے مطالبہ کیاکہ وہ ایک دن گول کادورہ کرکے یہاں عوامی مسائل کاخود جائزہ لیں تا کہ زمینی سطح کی صحیح جانکاری آپ تک پہنچ سکے۔