گول//گول بازارمیںجہاںایک طرف سے تقریباً دو ماہ سے سڑک پرتعمیری کام ٹھپ پڑا ہوا ہے وہیں اس میںغیر معیاری میٹریل کا کھلم کھلا استعمال ہو رہاہے جس کے خلاف بیوپارمنڈل گول و پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی گول نے مشترکہ طو رپر دس جولائی کو احتجاجاً گول بازار کو بند کی کال دی ہے اور اس دوران انہوں نے احتجاجی مظاہرے کرنے کی بھی عوام کو اس میں شمولیت کی اپیل کی ہے ۔گول بازار میں تقریاً ایک سال سے زیادہ تعمیری کام جاری ہے جس میں گریف حکام نے کھلے عام غیر میٹریل کا استعمال کیا ہے اب دوسرے دور میں گول بازار میں دو کلوٹر پر تعمیری کام چل رہاتھا لیکن دو ماہ سے مکمل طو رپر کام بند پڑا ہوا ہے اور بارشوں کے دوران پورا بازار ندی کی شکل اختیارکر تا ہے اور سڑک کو عبور و مرور کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔گول بازار کی حالت ابتر ہے اور یہاں پر ٹریفک نظام بھی ابتر ہے ۔ اس تعمیری کام میں اگر چہ گریف حکام کو اچھی قسم کی ریت کا استعمال کرنا تھا لیکن اس کے بر عکس سستی ریت ڈھونے کے لئے اور خزانہ عامرہ کو چونا لگانے کے لئے پوری سڑک میں ڈسٹ یعنی گردے کااستعمال ہو رہاہے اور کروڑوں کے کام میں زیادہ قیمت ریت کا بھی تقریباً بنتا ہے ۔ اگر چہ اس سلسلے میں یہاں کی انتظامیہ بھی با خبر ہے اور جو گریف حکام کے کاغذات ہیں اُن میں بھی Coares Sandکاہی ذکر کیا گیا ہے لیکن اس کے با وجود یہاں پر کھلے عام ڈسٹ کا استعمال ہورہاہے ۔تقریباً نو ماہ قبل بھی ڈسٹ لگانے پر یہاں شور اٹھا تھا اور اُس وقت انتظامیہ نے گریف حکام کو یہاں پرریت لگانے کو کہا اور اسلسلے میں یہاں پر ایک مقامی کمیٹی کا بھی قیام عمل میں لایا گیا لیکن بعد میں کام پھر سے غیرمعیاری شروع ہو گیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کمیٹی کے لوگ بھی گریف حکام سے ملے اور اس سڑک کو غیر معیاری میٹریل کے استعمال میں اُن کا بھی ہاتھ ہے ۔ اس سلسلے میں بیو پار منڈل گول و پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی گول نے سوموار یعنی دس جولائی کو گول بند کی کام دی ہے اور سرکار و انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد اس سڑک پر ٹھیک طرح سے کام شروع نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف وہ آگے بھی احتجاج کریں گے ۔