گول// اندھ علاقہ میںایک خاتون اُس وقت پہاڑی سے گرکر لقمہ اجل بن گئی جب وہ گھاس کاٹ رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق حاجرہ بیگم زوجہ محمد شریف ملک ساکنہ اند ھ آج صبح گھر سے دور پہاڑی پر گھاس کاٹنے گئی تھی اور کافی وقت گزرنے کے بعد گھروالوںکو اس کی دیری میںتشویش پیدا ہوئی اور وہ اس کوڈھونڈنے کے لئے اس پہاڑی پرگئے جہاںانہوںنے اسے موجود نہیں پایا اور اسے ڈھونڈنے لگے اور اس کی لاش کو ایک نالہ میںپایا۔ اور اسے وہاںسے گھر لئے آئے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا اور نعش کوآخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالہ کردیا۔