مینڈھر//حالات کو دیکھتے ہوئے بالاکوٹ سرحدی علاقہ کے لوگوں نے گورنر اِنتظامیہ اور ضلع اِنتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سرحدی علاقہ کے اندر بنائے جا رہے بینکروں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ گولہ باری اور فائرنگ کے دوران اپنی جان و مال کی حفاظت کر سکیں ۔اِس سلسلہ میں یوتھ لیڈر ظہیر خان ،فاضل خان، نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حالات ہر روز خراب ہوتے جارہے ہیں کیونکہ جب سے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر حملہ ہوا ہے تو دونوں ممالک کے لیڈران طرح طرح کے بیان بازی کر رہے ہیں جس سے حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ اِس سے قبل بھی سرحدی علاقہ بالاکوٹ کے اندر فائرنگ اور گولہ بھاری سے کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی اور بے شمار مالی نقصان بھی ہوا ہے جبکہ مرکزی و ریاستی لیڈران نے بالاکوٹ کے اندر آکر اِنتظامیہ کی موجودگی میں یہ وعدہ کیا تھا کہ بالاکوٹ کے اندر بہت جلد بینکر تعمیر کروائے جائیں گے تاکہ فائرنگ و گولہ بھاری کے دوران لوگ اپنی جان و مال کی خفاظت کر سکیں لیکن ایسا نہیں ہوا اور اس وقت تک بینکر ادھورے پڑے ہیں اور اگر آج فائرنگ و گولہ بھاری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو جاتا ہے تو سب سے زیادہ نقصان ہمارے لوگوں کا ہوگا ۔لہذا اِنتظامیہ کو چاہیئے کہ فوری طور مزید بینکر تیزی سے تعمیر کروائیںجائیں تاکہ لوگ اپنی جان و مال کی خفاظت کر سکیں اور اپنے بچوں کی جان بچا سکیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ریاستی سرکار سرحدی علاقہ کی طرف دھیان نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے ہمیشہ سرحد پر بسنے والے لوگوں کا نقصان ہمیشہ ہوتا ہے لہذا سرحدی لوگوں کی طرف توجہ دی جائے اور اُن کا بار بار نقصان نہ کروایا جائے۔