عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہوا بی ایس ایف کا اہلکاراتوار کو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چار دنوں سے جاری شدید جھڑپوں میں ہندوستانی جانب سے مرنے والوں کی تعداد 28ہوگئی ۔کانسٹیبل دیپک چمن گاکھم ہفتہ کو یہاں آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ سرحد پار سے گولہ باری میں زخمی ہونے والے بی ایس ایف کے آٹھ اہلکاروں میں شامل تھا۔بی ایس ایف جموں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’ہم بی ایس ایف کے بہادر کانسٹیبل چمنگاکھم کی قوم کی خدمت میں دی گئی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ 10مئی کو آر ایس پورہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ سرحد پار فائرنگ کے دوران زخمی ہوا تھااور 11مئی کولقمہ اجل بن گیا‘‘۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور تمام رینک نے ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بی ایس ایف نے کہا’’مہلوک اہلکار کیکے اعزاز میں خراج عقیدت کی تقریب فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر جموں میں آج ہوگی‘‘۔7 مئی کو شدید پاکستانی گولہ باری میں 16افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، 9مئی کو ایک آرمی جے سی او سمیت 3افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 10مئی کو مزید 8 افراد پاکستانی گولہ باری کا نشانہ بنے۔