یو این آئی
نئی دہلی/تمام کھیلوں میں گولف کا مقام منفرد ہے یہ بہت حسین اور خوب صورت کھیل ہے کرکٹ کے مقابلے اسے کھیل کر زیادہ سکون حاصل کیا جاسکتا ہے اسے عوامی طور پر مزید مقبول بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا(پی جی ٹی آئی) کے صدرکپِل دیو نے یہاںپی جی ٹی آئی وشوسمدراوپن2024 کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔خیال رہے کہ وشو سمدر اوپن کا انعقاد 10 تا 13 دسمبر دہلی گولف کلب (ڈی جی سی) میں کیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 2 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔پی جی ٹی آئی کے صدر اور ٹورنامنٹ کے میزبان کپِل دیونے کہا کہ میں وشو سمدر گروپ کامشکورہوںکہ ہندوستان میں پیشہ ورانہ گولف کی ترقی میں ان کی زبردست شراکت وشو سمدر اوپن کے آغاز کے توسط سے جو ہندوستان کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں سے ایک ہے۔ وشو سمدر گروپ اور پی جی ٹی آئی کا یہ مشترکہ اقدام پیشہ ور افراد کے لئے کھیلنے کے مزید مواقع پیدا کرکے اور پی جی ٹی آئی میں پیش کی جانے والی سالانہ انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کرے گا۔انھوں نے لوگوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔وشو سمدر گروپ، پی جی ٹی آئی کے صدرکپِل دیو اور ٹاٹا اسٹیل پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی)، ہندوستان میں پیشہ ورانہ گولف کی باضابطہ منظوری دینے والی باڈی نے آج مشترکہ طور پر کپل دیو کی طرف سے پیش کردہ وشو سمندر اوپن2024 کے آغاز کا اعلان کیا۔ ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ اور پی جی ٹی آئی کے صدرکپِل دیو اس ٹورنامنٹ کے میزبان ہیں۔ واضح رہے کہ وشو سمندر گروپ ایک کثیر الجہتی کاروباری ادارہ ہے جو 15 سے زیادہ کمپنیوں پر مشتمل ہے، جس کا صدر دفتر حیدرآباد، ہندوستان میں ہے۔اس ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی فاتح ایس ایس پی چورسیا، اجیتیش سندھو کے علاوہ بہت سے گولفر حصہ لیں گے۔اس موقع پر پی جی ٹی آئی کے صدر کپِل دیو کے علاوہ وشوسمدر انجینئرنگ کے ایم ڈی مسٹر انل ییندلوری، پی جی ٹی آئی کے سی ای او مسٹر اتم سنگھ منڈے، ڈہلی گولف کلب کے صدر مسٹر اج کھوسلہ، ڈی جی سی کیپٹن مسٹر وکرم سیٹھ،معروف انڈین پروفیشنل مسٹر ایس ایس پی چورسیا اور مسٹر اجیتیش سندھو موجود تھے۔