سرینگر// گوشت کی نئی قیمتوں کی حکومت نے با ضابطہ طور پر نوٹفکیشن جاری کردی ہے۔ گوشت بغیر اجڑی535اور معہ100گرام اجڑی 490مقرر کرتے ہوئے ڈائریکٹر امور صارفین و عوامی تقسیم کاری بشیر احمد خان کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میںمٹن ہول سیل ڈیلروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15روز کے اندر اندر اپنی لائسنس کی تجدید کرائیں۔انہوں نے خبردارکیاکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ایس آرائو176 محرر 29جون2009کے تحت غیر قانونی طور پر درآمد کئے جانے والے جانوروںں کو ضبط کرکے بولی لگائی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیرمٹن لائسنسنگ کنٹرول) آرڈرمجریہ1973 معہ ایس آر ائو31جنوری1974 کے تحت گوشت کی قیمتوں کو طے کیا گیا ہے۔ ہول سیل اور رٹیل مٹن کی قیمت495روپے مقرر کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ گوشت کی یہ قیمت ایک سال تک رہے گی۔ڈائریکٹرنے کہا کہ اس کے علاوہ ، مٹن ڈیلروں یعنی قصابوںکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانات میں ریٹ لسٹیں نمایاں طورپرآویزاںرکھیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل کریں ۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی قصاب نے بھی ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کی ، صارفین کوگوشت کم وزن میں دیایا غیرمعیاری گوشت فروخت کیا گیا تو خلاف ورزیوں کے مرتکب قصابوں کیخلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا جس میں ایف آئی آر درج کرنا اور دکانوں کو سیل کرنا بھی شامل ہے۔ڈائریکٹرموصوف نے کہا کہ تمام ہول سیل مٹن ڈیلر جو بیرونی ریاست سے بھیڑ بکریوں کو درآمد کر رہے ہیں،کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہول سیل مٹن لائسنسوں کے بارے میں 15 (پندرہ) دن کے اندر اپنی لائسنسوں کی تجدید کریں۔