عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر / وادی کشمیر کے بازاروں میں جہاں ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں گوشت کی قیمتوں کو لیکر صارفین آئے روز شکایات کرتے ہیں وہیں اس بات کا انکشاف ہو گیا ہے کہ اس رمضان المبارک میںابھی تک 1400بھیڑ بکریوں سے بھرے ٹرک کشمیر پہنچے جن کو بعد میں گوشت کی صورت میں صارفین کو فروخت کیا گیا ۔ اعداد و شمار کے مطابق مقدس مہینے میں اب تک 252 کروڑ روپے سے زیادہ کی کھپت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔مٹن ڈیلرس ایسوسی ایشن نے بتایا’’ماہ رمضان کے 27 دنوں میں بھیڑوں سے لدے تقریباً 30سے 35ٹرک روزانہ بنیادوں پر کشمیر پہنچ جاتے ہیں ‘۔ ادھر صارفین شکایت کرتے رہتے ہیں کہ گوشت فی کلو 700یا 650روپے فی فروخت ہو رہا ہے، اور زمین پر کوئی مناسب جانچ نہیں کی گئی ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ مٹن ڈیلروں اور قصابوں کو عوام کو لوٹنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔