عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد شامی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے ان کے دوست نے بتایا کہ محمد شامی سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں، مگر گوشت کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ حال ہی میں شامی کے ایک دوست امیش کمار نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بائولر کی خوراک سے متعلق بات کی اور دلچسپ انکشاف کیا۔شامی کے دوست نے کہا کہ محمد شامی اگر ایک دن گوشت نہیں کھائیں گے تو وہ بے چین ہوجاتے ہیں، دوسرے دن پریشان اور تیسرے دن غصے میں آجاتے ہیں۔ محمد شامی کے دوست نے یہ بھی بتایا کہ اگر وہ روزانہ ایک کلو گوشت نہیں کھاتے تو ان کی بائولنگ رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کم ہوجائے گی۔